عورت ہونا بھی جرم ہے لوگو
عورت ہونا بھی جرم ہے لوگو! عورت ہونا بذاتِ خود ایک جرم ہے اور المیہ یہ ہے کہ یہ سوچ ان پڑھ بے شعور لوگوں کی ہی نہیں پڑھے لکھے لوگوں کے رویے بھی اس کی تائید کرتے ہیں کبھی غیرت کی آڑ میں کبھی جائیداد کے لالچ میں کبھی مفلسی کے خوف سے کبھی وٹے سٹے کی آگ میں عورت کا استحصال جاری ہے اور اسقدر پابندیوں کا شکار کہ اپنے لیے آواز تک اٹھانے کے قابل نہیں سانحہ میانوالی یکدم نہیں ہوا اسکے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے جسکی قصوروار خود ایک عورت ہے جس نے مرد کو جنم دیکر اسکے ذہن میں عورت کے احترام کا بیج نہیں بویا بحیثیت بہو ہر دکھ کا سامنا کرکے جب ساس بنی تو عورت کے حق کیلیے بہو کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی عورت عورت کو جنم نہیں دینا چاہتی جانتے ہو کیوں ؟ کیونکہ جو دکھ عورت ہوکر اس نے اٹھائے وہ نہیں چاہتی اسکی بیٹی بھی اس کرب سے گزرے عورت پہ ناقص العقل کا لیبل لگا کر مردانہ انا کی تسکین کرتے مرد جب ان سے کچھ نہ بن پڑے تو کردار کشی اور تہمت کی چھری سے عورت کے ہر ہنر ہر صلاحیت کو ذبح کردیتے ہیں معاشرے میں عورت نے اگر کسی میدان میں کامیابی حاصل کی تو اسکے ساتھ بہت سی کہانیا...