اشاعتیں

مزاحیہ مضامین لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اف یہ رشتے دار

تصویر
اف یہ رشتے دار   رشتے دار بھی عجیب مخلوق ہیں ان میں جاسوسی کے جوہر اسقدر پائے جاتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے نجومیوں کی لڑی سے ہوں اور نقاد ایسے کہ گویا تاج محل میں بھی نقص بتانے میں عار محسوس نہ کریں  نئے سوٹ کو دیکھتے ہی اسکا ڈیزائن پچھلے سال کا ہے کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں امارت کو حرام کا پیسہ قرار دیدیں گے غربت کو ہڈحرامی کی وجہ بتادینگے مصروفیت کو غرور کہتے ہیں اور فارغ ہوں تو ویلے کہلائیں گے  سارا سال بات نہیں کرینگے مگر رزلٹ کے دن بطورِ خاص پیکج لگا کر ناک میں دم کردینگے نمبر زیادہ ہوں تو مشکوک سمجھتے ہیں کم ہوں تو غافل کند ذہن کا سرٹیفکیٹ تھما دینگے عید پہ عیدمبارک کی کال بھی آپ کال نہیں کرتے ہم ہی کرتے ہیں جیسے شکوؤں سے بھرپور ہوگی شادیوں پہ روٹھ کے بیٹھنا ان پہ فرض ہے اور ہمارا ان کی منت سماجت کرنا واجب  فوت شدگان کو ولی اللہ ثابت کرنیوالے یہ رشتے دار زندہ لوگوں کیلیے وبالِ جان ہوتے ہیں  مزید پڑھیں:  کانپیں ٹانگ جاتی ہیں اور تو اور جنازے پہ بھی انکے بیانات آرہے ہوتے ہیں کہ باپ کماتا مرگیا ڈھنگ کا کھانا نہیں دیا  انکی تعریف کرکے آپ ان سے اپنی تعریف بھی کروا سکتے ہیں مگر اس

کانپیں ٹانگ جاتی ہیں

تصویر
کانپیں ٹانگ جاتی ہیں  اردو ادب پہ جہاں میر حالی غالب و اقبال کے احسانات ہیں وہیں اردو زلاول برداری کی بھی احسان مند ہے کیونکہ اول الذکر نے شاعری کرکے اردو کے دامن کو مالا مال کیا اور موخرالذکر نے شاعری نہ کرکے اردو پہ رحم فرمایا  حالیہ تقریر میں انہوں نے اپنے مختصر فقرے سے جوکہ خالص انہی کی ایجاد ہے کی وجہ سے ایک محاورے کو جنم دیا جو شگفتگی میں اپنی مثال آپ ہے "کانپیں ٹانگ جانا" اپنی جگہ تین لفظ سہی مگر اپنے معنی و مطالب میں گویا کوزے میں دریا سمونا ہے اور اس فقرے کے آن ائیر ہوتے ہی سوشل میڈیا پہ وہ ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔کہ الامین الحفیظ زلاول برداری کی تقریر کو ڈاکٹر حضرات بلڈ پریشر کے مریضوں اور ڈیریشن کے مریضوں کیلیے بطور علاج تجویز کرتے ہیں  اتنی بڑی شخصیت پر لکھتے ہوئے میری کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور پڑھتے سمے آپ بھی خود پہ قابو رکھیے مبادا آپکی بھی کانپیں نہ ٹانگ جائیں۔  مزید پڑھیں:  عورت ہونا بھی جرم ہے لوگو سوشل میڈیا پہ اس حوالے سے بہت سی پھلجھڑیاں پڑھنے اور دیکھنے میں ملیں جن میں شاعری کی ماں بہن ایک کرنے کی کوششیں سرفہرست ہیں  چند نمونے ملاحظہ فرمائیں ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺍُﺗﺮﺗﺎ