اف یہ رشتے دار
اف یہ رشتے دار رشتے دار بھی عجیب مخلوق ہیں ان میں جاسوسی کے جوہر اسقدر پائے جاتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے نجومیوں کی لڑی سے ہوں اور نقاد ایسے کہ گویا تاج محل میں بھی نقص بتانے میں عار محسوس نہ کریں نئے سوٹ کو دیکھتے ہی اسکا ڈیزائن پچھلے سال کا ہے کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں امارت کو حرام کا پیسہ قرار دیدیں گے غربت کو ہڈحرامی کی وجہ بتادینگے مصروفیت کو غرور کہتے ہیں اور فارغ ہوں تو ویلے کہلائیں گے سارا سال بات نہیں کرینگے مگر رزلٹ کے دن بطورِ خاص پیکج لگا کر ناک میں دم کردینگے نمبر زیادہ ہوں تو مشکوک سمجھتے ہیں کم ہوں تو غافل کند ذہن کا سرٹیفکیٹ تھما دینگے عید پہ عیدمبارک کی کال بھی آپ کال نہیں کرتے ہم ہی کرتے ہیں جیسے شکوؤں سے بھرپور ہوگی شادیوں پہ روٹھ کے بیٹھنا ان پہ فرض ہے اور ہمارا ان کی منت سماجت کرنا واجب فوت شدگان کو ولی اللہ ثابت کرنیوالے یہ رشتے دار زندہ لوگوں کیلیے وبالِ جان ہوتے ہیں مزید پڑھیں: کانپیں ٹانگ جاتی ہیں اور تو اور جنازے پہ بھی انکے بیانات آرہے ہوتے ہیں کہ باپ کماتا مرگیا ڈھنگ کا کھانا نہیں دیا انکی تعریف کرکے آپ ان...