مرد کے مسائل قسط نمبر 1

 مرد کے مسائل 

قسط نمبر 1

تحریر: پروفیسر نور مسعود صاحبہ 

مرد کے مسائل


      یہ معاشرہ مردوں کا معاشرہ ہے یہ ڈھنڈورا اس شد و مد سے پیٹا گیا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے مرد ہی سیاہ سفید کا مالک ہے اور اس کو مسائل کا سامنا صفر برابر ہے مگر حقیقت اسکے برعکس ہے 


     جس طرح حکومت اپنے مسائل عوام کے سامنے نہیں لاتی تاکہ اسکی ساکھ خراب نہ ہو اسی طرح مرد بھی اپنی خامیوں کمزوریوں اور مسائل کو چھپائے رکھتے ہیں 

یہ سلسلہ بھی دیکھیں: مزاحیہ مضامین

     مرد چونکہ عورتوں کیطرح رو دھو کر آنسو بہا کر اپنی مظلومیت اور دکھ کو ظاہر نہیں کرتا تو یہ فرض کرلیا جاتا ہے کہ اسے کسی مسئلے کا سامنا ہی نہیں ہے 

     مرد کے مسائل بھی پیچیدہ اور سنجیدہ ہیں  جن کے حل کیطرف توجہ اور اسکے حل کیلیے کوشش کی ازحد ضرورت ہے 

     کسی بھی گھر میں کسی بچے کا پیدا ہونا گویا ایک ذمہ دار فرد کا ہونا جانا جاتا ہے مرد بچہ گویا ماں باپ کے بڑھاپے کا سہارا اور کفیل سمجھا جاتا ہے وہ اکلوتا ہوتو پھر تو اسکی معاشرتی سرگرمیاں محدود کرکے اس میں فرشتہ صفتی پیدا کرنے کی کوشش میں اس کے بچپن کو بے رنگ بے کیف کیا جاتا ہے

      جوں جوں وہ بڑا ہوتا ہے اس کی نگہداشت حفاظت کے نام پر غیر فطری پابندیوں کا اسقدر ملبہ لادا جاتا ہے کہ اس کے نیچے اسکی تمام صلاحیتیں دب کر رہ جاتی ہیں 

     اس کو اس کی مادر پدر محبت میں اس طرح سے رنگا جاتا ہے کہ پیشگی اسکے جیون ساتھی کیساتھ اسکی رغبت کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے حالانکہ عمر کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں مگر والدین اس عمر سے گزرنے کے باوجود اسے سمجھنے سے پہلو تہی کرتے ہیں۔ 

یہ سلسلہ بھی دیکھیں: سنجیدہ مضامین

     مرد ہونا گویا بذات خود ایک اذیت ہے مگر چونکہ عورتیں جسطرح اپنی مظلومیت ثابت کرنے کا ہنر رکھتی ہیں مرد یہ ہنر رکھنے کے باوجود اس ہنر کو دکھانے سے معذور ہے کیونکہ سارا بھرم اسی میں ہے کہ وہ مضبوطی دکھائے اور تاعمر اس مضبوط پن کے ڈرامے میں گزار دے کہ 

"مرد کو درد نہیں ہوتا"

     تمام عمر خود کو پالے جانے والے احسان کے بدلے ازدواجی زندگی میں بیوی سے محبت کو گھروالوں سے چھپائے رکھنا اسکی مجبوری ہے 

مزید دیکھیں: اس سلسلے کی بقیہ اقساط

     مرد کے بہت سے مسائل ہیں اور انہی مسائل کی نشاندہی کیلیے قسط وار سلسلہ شروع کیا جارہا ہے تاکہ مرد کے مسائل سے آگاہی دی جاسکے اور اسکے حل کی طرف توجہ دی جاسکے۔

تبصرے

  1. بہترین تحریر معاشرے کا اہم فرد مرد جسکے مسائل کا۔ادارک نہیں کیا جاتا ۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. مرد اپنے مسائل منظرِ عام پہ نہیں لاتا بھرم سلامت رکھنے کے چکر میں مسائل کو جھیلتا رہتا ہے اور یہ دیمک اسے کھوکھلا کردیتی ہے۔

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں