اف یہ رشتے دار

اف یہ رشتے دار 

Uff Ye Rishtay Daar


 رشتے دار بھی عجیب مخلوق ہیں ان میں جاسوسی کے جوہر اسقدر پائے جاتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے نجومیوں کی لڑی سے ہوں اور نقاد ایسے کہ گویا تاج محل میں بھی نقص بتانے میں عار محسوس نہ کریں 

نئے سوٹ کو دیکھتے ہی اسکا ڈیزائن پچھلے سال کا ہے کہنا اپنا فرض سمجھتے ہیں امارت کو حرام کا پیسہ قرار دیدیں گے غربت کو ہڈحرامی کی وجہ بتادینگے مصروفیت کو غرور کہتے ہیں اور فارغ ہوں تو ویلے کہلائیں گے 

سارا سال بات نہیں کرینگے مگر رزلٹ کے دن بطورِ خاص پیکج لگا کر ناک میں دم کردینگے نمبر زیادہ ہوں تو مشکوک سمجھتے ہیں کم ہوں تو غافل کند ذہن کا سرٹیفکیٹ تھما دینگے

عید پہ عیدمبارک کی کال بھی آپ کال نہیں کرتے ہم ہی کرتے ہیں جیسے شکوؤں سے بھرپور ہوگی شادیوں پہ روٹھ کے بیٹھنا ان پہ فرض ہے اور ہمارا ان کی منت سماجت کرنا واجب 

فوت شدگان کو ولی اللہ ثابت کرنیوالے یہ رشتے دار زندہ لوگوں کیلیے وبالِ جان ہوتے ہیں 

مزید پڑھیں: کانپیں ٹانگ جاتی ہیں

اور تو اور جنازے پہ بھی انکے بیانات آرہے ہوتے ہیں کہ باپ کماتا مرگیا ڈھنگ کا کھانا نہیں دیا 

انکی تعریف کرکے آپ ان سے اپنی تعریف بھی کروا سکتے ہیں مگر اس میں بھی طنز شامل ہوگا

 اگر آپ خوبصورت ہیں تو یہ کریموں کی وجہ سے ہے اگر رنگت سانولی ہے تو آپکے دل کی میل آپکے چہرے پہ آنے کا فتویٰ جاری کردیا جاتا ہے

اگر آپ خاموش طبع ہیں تو یقیناََ آپ میسنے ہیں اور اگر باتونی ہیں تو چالاک ترین کہلوانے کیلیے تیار رہیں 

مزید پڑھیں: عورت ہونا بھی جرم ہے لوگو

آپکی برینڈڈ چیز کو بھی عام اور اپنی عام چیز کوبھی برینڈڈ ثابت کرنے میں مہارت رکھتے ہیں 

آپ سے مشورہ بھی لیں گے تو تائید کیلیے اور مطلوبہ نتائج نہ ملنے پہ سارا قصور آپکے سر ڈال دینگے

اپنی اولاد کو قابل ترین اور دوسرون کی اولاد کو نالائق ترین دلیل کیساتھ ثابت کرینگے 


افففف اللہ بچائے رشتہ داروں سے 

تحریر: پروفیسر نور مسعود 

تبصرے

  1. واہ پروفیسر صاحبہ! کیا خوب تبصرہ کیا ہے رشتہ داروں کے عادات و خصائل پہ ۔ ماشاءاللہ ۔ اللہ پاک آپ کو خوش و خرم رکھے آمین

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں